بڑی خبر: فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی گلوبل ٹور پر اسپیشل چارٹرڈ جہاز پر لاھور آمد

0
104

مئی 2018 کے ورلڈ کپ کے ورلڈ ٹور پروگرام کے سلسلہ میں ٹرافی آج لاھور پہنچ چُکی ھے. ٹرافی کو اسپیشل چارٹرڈ ورلڈ کپ جہاز میں لاھور لایا گیا.. جہاز پاپوا نیو گینیا سے اس اسپیشل چارٹرڈ جہاز میں کنٹری ہیڈ کوکا کولا رضوان خان، اداکارہ مایا علی، کرکٹر یونس خان، سنگرز قراتالعین بلوچ، مومنہ مستحسن،کرکٹ انالسٹس زینب عٌباس اور فیضان لاکھانی موجود تھے.

یہ یقیننا پاکستانیوں کیلیے ایک بہت بڑا ایوینٹ ھے، اور پاکستانی یقیننا ورلڈ کپ ٹرافی کو اپنے درمیان دیکھ کر فخر محسوس کرینگے۔
لیکن کیا وجہ ھے کے اسپیشل چارٹرڈ جہاز میں ایک بھی پاکستانی فُٹ بالر نہیں ایک بھی فُٹ بال انالسٹ نہیں، ایک بھی لیاری کا فٹ بال ٹیلینٹ نہیں، سنگرز کو اور کرکٹ کے دو انالسٹ کس میرٹ کے تحت لے جایا گیا،یہ یقیننا ایک سوال ھے جسکا جواب شاید کسی کے پاس ناں ہو۔

لیکن اچھی بات یہ کے پاکستان فُٹ بال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ خان لاھور ایئر پورٹ پر ٹرافی کو ویلکم کرنے کیلیے موجود تھے


ٹرافی ایک دن لاھور رہیگی اور عوام کیلیے ایک پارک میں رکھا جائیگا۔
ورلڈ کپ ٹرافی دُنیا کے چھ بر اعظموں، اکانوے شہروں، اور اکاون مُلکوں کا سفر کرتے ہوئے مئی کے مہینے میں روس پہنچے گا۔

end

Mediabites Editorial – Shoaib Naqvi & Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here