اُونچے رُوپ کے چھوٹے درشن: سابقہ چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی کو دو سال میں 27 کڑور روپیہ کیوں دیے گئے؟

0
58

اونچے روپ کے چھوٹے درشن: سابقہ چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی 27 کڑور روپیہ لے اڑے
جمعے کو سُپریم کورٹ نے تفصیلات مانگی ہیں کے کن اصولوں کے تحت سابقہ چیئر مین پی ٹی وی نے دو سال کے مُدت ملازمت کے دوران ستائیس کڑور روپے وصول کیے۔
عطاءالحق قاسمی اُسوقت مُتنازعہ ہوئے جب اُنھوں نے اپریل 2017 میں چیئرمین کے عُہدے کیساتھ ساتھ ایم ڈی پی ٹی وی کا عُہدہ بھی سنبھال لیا، لیکن پانچ ہی دن بعد چھوڑ۔ دیا کے پی ٹی وی کے شاندار ماضی کو واپس لانا جان جوکھوں کام ھے۔


سیکریٹری سُکھیرا نے دو رُکنی بنچ کو بتایا کے عطاءالحق قاسمی صاحب کو ماہانہ 27 لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر فوائد کی مد میں دیے گئے۔
اسکے ساتھ ساتھ اُنکو ایک پروگرام کے اشتہارات میں سے بھی پیسے دیے گئے جس کے وہ خود اینکر تھے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کے پاکستان ایک غریب مُلک ھے عوام کے ٹیکس کے پیسے کیوں اسطرح تقسیم کیے گئے۔


اُنھیں نے یہ سوال بھی اُٹھایا کے کن بُنیادوں پر قاسمی صاحب کو یہ عُہدہ دیا گیا۔
سکھیرا صاحب کا کہنا تھا کے قاسمی صاحب ایک مشہور اور تجربہ کار رائیٹر ہیں اور ماضی میں پی ٹی وی کیلیے اُنکی خدمات ہیں۔
اور اُسوقت کی ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری صبا رضا نے اُسوقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اجازت سے ہی یہ عُہدہ دیا تھا۔


چیف جسٹس کا کہنا تھا کے اس ضمن میں میاں نواز شریف کو بھی طلب کیا جا سکتا ھے۔
عدالت نے قاسمی صاحب، پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد ، سیکریٹری اسٹیبلشمینٹ، اور سابقہ سیکریٹری انفارمیشن کو عدالت طلبی کے سمن جاری کیے۔

end

Mediabites Editorial – Shoaib Naqvi & Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here