رنگ باز بلاگ: پانچ سو روپے کی لُنگی زارا سٹورز پر دس ہزار میں؟

0
256

دُنیا کے مشہور برانڈ زارا نے اپنے کپڑوں کی ایک نئی رینج متعارف کروائی جسمیں سب سے زیادہ پزیرائی زارا لُنگی سکرٹ کو مل رہی ھے، وہی لُنگی جو مارکیٹ میں پانچ سو روپے میں مل رہی ھے، وہ زارا برانڈ کیساتھ دس ہزار روپے میں بیچ رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر اس پر زبردست بحث چل رہی ھے، آپ سے بھی ہم یہ دلچسپ بحث شیئر کرتے ہیں۔
لُنگی سکرٹ ہو بہو لُنگی سے ملتی ھے، جو پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور ساؤتھ انڈین اسٹیٹس میں پہنی جاتی ھے، اور اسکو کہا جاتا ھے کے یہ ایسا ڈریس ھے جو بہت آسانی سے پہنا جا سکتا ھے، اور بہت ہو دار بھی ھے۔


زارا نے سکرٹ کو لُنگی سے کاپی کرنے کیبعد صرف ایک زپ اور ہُک کا اضافہ کیا ھے۔ اور صرف براؤن رنگ میں مُتعارف کروایا ھے۔ اگر اسکا لُنگی سے مُقابلہ کیا جائے تو ہُک اب لُنگی میں بھی آنا شروع ہو گئی ھے لیکن لُنگی میں زپ نہیں ہوتی۔


 لیکن سوال پھر وہی ہے کے جو لُنگی تین سے پانچ سو روپے میں مختلف رنگوں میں ملتی ھے، زارا نے صرف زپ لگا کر اور صرف براؤن رنگ میں دس ہزار روپے میں کر دی۔ لیکن چونکہ برانڈ بہت بڑا ھے لہٰذا اسکی سیلز بھی نہیں رُک پائیگی۔

end

Rangbaaz Blog – Muhammad Umar

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here